لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب پیدا کرے گا‘ رپورٹ
اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل سے پاکستان جدیدذرائع آمدورفت استعمال کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا
اتوار 5 جولائی 2015 16:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ صوبہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نہ صرف انقلاب آئے گا بلکہ شہریوں کو سبک رفتار، آرام دہ اور باکفایت ٹرانسپورٹ میسر ہوگی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے منصوبے پر حکومت پنجاب کی ایک پائی بھی خرچ نہیں ہوگی بلکہ چین کی کمپنی اس پر سرمایہ کاری کرے گی۔
اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان جدید ذرائع آمدورفت استعمال کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔اورنج لائن ٹرین کے ٹریک کی لمبائی 27.1کلومیٹر ہے ۔(جاری ہے)
اس ٹرین کے ذریعے آغاز میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً اڑھائی لاکھ شہری اپنی منزل مقصود پر پہنچیں گے اور 2025ء تک مسافروں کی تعداد دوگنا یعنی 5لاکھ ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے منصوبے کی شفافیت، اراضی کے حصول کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
لاہور اورنج لائن ٹرین کاروٹ اس طرح تیارکیاگیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی زیادہ سے زیادہ آبادیوں کے مکین مستفید ہوسکیں گے۔اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ منصوبہ حکومت پنجا ب کی پالیسی کے مطابق شفافیت اور معیار کا شاہکار ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.