` ملک سے بھاگ جانے والے ہمارے رہنما نہیں ہو سکتے،لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ

، عوام ملک سے بھاگ کر ڈالر وں سے عیاشیاں کرنے والوں کے بہکاوے میں نہ آ ئیں، بیرون ملک بیٹھی طا قتیں پاکستانی نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں،تقریب سے خطاب`

اتوار 5 جولائی 2015 16:41

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ س وقت ملک کو خطرہ اس بات سے ہے کہ وہ طاقتیں جو پاکستان کی بجائے بیرون ملک بیٹھی ہیں وہ پاکستانی نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ عوام اپنے درمیان موجود ان لوگوں کی شناخت کریں جو ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ ملک سے بھاگ جانے والے ہمارے رہنما نہیں ہو سکتے، عوام ملک سے بھاگ کر ڈالر وں سے عیاشیاں کرنے والوں کے بہکاوے میں نہ آ ئیں۔

ان خیلات کا اظہار انہوں ال پاکستان ٹی 20ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ہے اس موقع پر گورنر بلوچستان سمیت دیگر صوبائی قیادت اور عام علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تقریب سے خطاب کرت ہوے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کامیاب ٹی 20ٹورنمنٹ کے انعقاد پر صوبائی حکومت اور منظمیں کو مبارک آباد پیش کی ہے انہوں کہا ہے کے کھیلوں کی سرگرمیاوں سے صحت مند معاشرے کو فروغ ملتا ہے جس معاشرہ کے گراؤنڈ نوجوانوں سے بھرے ہوتے ہیں اس معاشرہ کے ہسپتال اور جیل ویران ہوتے ہیں نوجوان کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دیں اور تعلیم کو اپنی پہلی ترجیح سمجھیں تعلیم کے زریعے ہی ملک سے دہشت گردی اور گربت کا خاتمہ ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا ملک دشمن عناصر بلوچستان کا امن خراب کر کے ملک میں انتشار کو فروغ دینا چاہتے ہیں ہمیں اپس کے بے جا اختلافا ت سے ملک کو نقصان پہچانے کے بجائے دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم عوام کو وطن سے محبت اور خوشحالی کا راستہ دینا چاہتے ہیں پاکستان ایک طاقتور، مظبوط اور مختلف ملک ہے ہم اکٹھے ملکر کروطن کو ترقی کی راہ پر گامز کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کی کے جوانوں کی جدو جہد سے ملک کا امن بحال ہو رہا ہے، اور یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان اور خصوصاً بلوچ نوجوان راہ راست پر آنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہء کہ امن کسی بھی ملک معاشرے میں یں رہنے والی عوام کا بنیادی حق ہے ہم عوام کے بنیادی حق کی فراہمی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہناتھا کے یہ بات قابل تعریف ہے کے بلوچستان کا نوجوان باشعور ہو گیا ہے اور وطن سے محبت کرنے لگا ہے جس سے بلوچستان کا امن بحال ہو گیا ہے اور ہم امن کے راست پر گامز ہو گے ہیں ۔

نوجوان اپنے ملک میں امن کے لیے متحد ہو جائیں اور بندوق کا درس دینے والوں کے بہکاوے میں نہ ائیں پر امن معاشرہ ہی انکی بقاء کا ضامن ہے ۔ جنگلوں میں چھپے نوجوان لوٹ ائیں اور اپنے وطن کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔ بلوچستان کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ہم انکی بھلائی چاہتے ہیں اور نوجوانوں کو وطن سے محبت اور خوشحالی کا راستہ دینا چاہتے ہیں۔ جنر ل ناصر جنجوعہ نے بلوچستان کی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے ملک میں بلوچستان کی بیٹیوں کا بھی اہیم کردار ہے۔ بلوچستان کی بیٹیا کسی سے کم نہیں ہیں ۔ خواتین تعلیم کو اپنا شعار بنائیں اور مردوں کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کریں `

متعلقہ عنوان :