ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی

اتوار 5 جولائی 2015 16:22

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات اور (کل )پیر سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ، جو وقفہ وقفہ سے جمعہ تک جاری رہینگی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے معابق منگل سے جمعہ کے دوران پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن)، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کے علاوہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ڈویڑن اور بلتستان چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم کراچی ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔