تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کا آغاز ،رواں سال کے پہلے تین ماہ میں سمارٹ فونز کی درآمدات میں 214 فیصد اضافہ
اتوار 5 جولائی 2015 16:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) ملک میں تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے آغاز کے باعث سمارٹ فونز کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 214 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
(جاری ہے)
انٹرنیشنل ڈیٹاکارپوریشن کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان ٹیلی کام کی بڑی مارکیٹ ہے اور سال 2012 میں پاکستان میں تھری اور فور جی کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باوجود 93 فیصد سمارٹ موبائل فونز درآمد کئے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں درآمد کئے جانیوالے موبائل فونز میں سے 30 فیصد سمارٹ فونز ہیں جبکہ گزشہ سہ ماہی کے دوران ان کی شرح 25.3 فیصد تھی اسی طرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران پاکستان میں درآمد کئے گئے موبائل فونز میں 14.7 فیصد سمارٹ فونز شامل تھے۔ اس طرح سال 2014ء کے پہلے تین ماہ کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران سمارٹ فونز کی ملکی درآمدات میں دو سو فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.