شمالی وزیرستان ٗ سڑک کے کنارے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ٗ چھ زخمی

رسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے، واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع

اتوار 5 جولائی 2015 16:15

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) شمالی وزیرستان میں سڑک کے کنارے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کو سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کے ساتھ دتہ خیل کے علاقے میں پیش آیا زخمیوں کو قریبی فوجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے، واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاریوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ذرائع کے مطابق کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن سکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری طالبان اور دیگر عسکریت پسند تنظیمیں قبول کرتی ہیں یہ حملہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے شمالی وزیرستا ن کے دورہ کے دوروز بعد ہوا جنہیں بریفنگ کے دور ان بتایا گیا تھا کہ اس قبائلی ایجنسی کے اکثر علاقوں کو مسلح گروپوں سے صاف کر دیا گیا ہے اور بچ جانے والے شدت پسندوں نے شوال کی پہاڑی میں پناہ لی ہے آرمی چیف کوبتایا گیا تھا سکیورٹی فورسز نے شوال کے ارد گرد بلند پہاڑیوں کی چوٹیوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے آرمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پندرہ جون سے شروع کئے گئے بڑے آپریشن میں اب تک تقریباً 2800شدت پسند مارے گئے ہیں