شمالی وزیرستان ، سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر افغانستان سے تین مارٹر گولے فائر ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 5 جولائی 2015 15:49

شوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر افغانستان سے پاکستانی حدود میں تین مارٹر گولے فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق افغانستان سے پاکستانی حدود میں تین مارٹر گولے فائر کئے گئے۔ مارٹر گولے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کے قریب گرے تاہم خوش قسمتی سے مارٹر گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔