غزوہ بدر اسلامی تاریخ کا پہلا معرکہ ہے جس میں مسلمانوں کو فتح ہوئی‘حافظ خرم شہزاد

اتوار 5 جولائی 2015 15:25

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) غزوہ بدر اسلامی تاریخ کا پہلا معرکہ ہے جس میں مسلمانوں کو فتح ہوئی تین سو تیرہ مسلمانوں کا ایک ہزار پر مشتمل لشکر کفار سے بے سرو سامانی کے عالم میں تاریخی معرکہ ہوا جس میں اﷲ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح سے ہمکنار کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام تحصیل کامونکے کے رہنما حافظ خرم شہزاد نے جامع مسجد عائشہ صدیقہ محلہ حبیب پورہ میں درس قرآن کے موقع پر کیا،انہوں نے کہاکہ اگر آج مسلمانوں میں صحابہ کرام جیسا ایمان اور جذبہ شہادت پیدا ہوجائے تو اﷲ کی مدد و نصرت ہوسکتی ہے لیکن اس کیلئے پہلے ہمیں اپنے اعمال مضبوط کرنا ہونگے۔

آج مسلمانوں کی پستی کی یہی وجہ ہے کہ ہم نے اسوہ نبوی پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے بدر کے میدان میں مسلمانوں کی تعداد کفار کے مقابلے میں بہت کم تھی لیکن انکے جذبہ ایمانی کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ نے بے سروسا مانی کے عالم میں انکی مدد کی اور انہیں تاریخ اسلامی کے اس پہلے معرکے میں فتح جیسی عظیم نعمت نصیب ہوئی۔