ویرکا برادران نے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 100کے امیدوار چوہدری اختر علی خاں کی حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 5 جولائی 2015 15:25

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) ویرکا برادران نے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 100کے امیدوار چوہدری اختر علی خاں کی حمایت کا اعلان کردیا، ویرکا برادران کی حمایت پر انکا مشکور ہوں،تقریب سے امیدوار حلقہ پی پی 100چوہدری اختر علی خاں کا خطاب۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز علاقہ کے معروف سیاسی و سماجی خاندان ویرکا خاندان کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں، امیدوار حلقہ پی پی 100چوہدری اختر علی خاں، سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ حاجی امیر افضل خاں، میاں اقبال عزیز، میاں وقار عزیز، چوہدری نور محمدویرکا، چوہدری یوسف ویرکا، چوہدری یونس ویرکا، چوہدری ارشد مسعود ویرکا، میاں منظور احمد، میاں نصیر احمد سابق نائب ناظم یونین کونسل 163 غلام نبی عاشر سمیت ویرکا برادران سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ویرکا برادران نے متفقہ طور پر امیدوار حلقہ پی پی 100چوہدری اختر علی خاں نے حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری اختر علی خاں نے کہا کہ وہ حمایت کرنے پر ویرکا برادران کے مشکور ہیں اور انشاء اﷲ علاقہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے انکو ساتھ لیکر چلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں عوام نے جس انداز میں میری پذیرائی کی ہے۔ اس سے ہماری فتح واضح ہوچکی ہے اور 26جولائی کوبھاری اکثریت سے جیت کر عوامی خدمت کا سلسلہ بھرپور انداز میں شروع کروں گا۔

متعلقہ عنوان :