بینکوں سے لین دین پر 0.6 فیصد ٹیکس کانفاذ مسترد ،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کاہنگامی اجلاس کل طلب

ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو خیبر سے کراچی تک ایل پی جی گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردینگے ‘ عرفان کھوکھر

اتوار 5 جولائی 2015 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بینکنگ ٹرانزیکشن پر ظالمانہ ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں،ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو خیبر سے کراچی تک ایل پی جی کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام تاجر تنظیمیں بھی اس ظالمانہ ٹیکس کو مسترد کر چکی ہیں اس لئے حکومت اسے فوری واپس لینے کا اعلان کرے ۔ کل 6جولائی کواہم ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ،اگر فوری ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کر کے گیس سپلائی معطل کر دینگے۔

متعلقہ عنوان :