ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

اتوار 5 جولائی 2015 15:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء )ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا ۔ ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کے یوم وفات کے موقع پرملک بھر کے تمام شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز اور خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن خوانی کے علاوہ علمائے کرام ، مشائخ عظام نے آپ ؓ کی سیرت و کردار اور حیات طیبہ سمیت اسلام کیلئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

آپ ؓ نے 17رمضان المبارک 58ھ کو 67سال کی عمر میں وصال فرمایا۔ آپ ؓ کی وصیت کے مطابق آپ ؓ کی نماز جنازہ معروف صحابی حضرت ابو ہریرہ ؓ نے پڑھائی اور آپ ؓ کو جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے پرنٹ میڈیا بھی خصوصی مضامین کی اشاعت کی گئی ۔