یوم بدر عقیدت و احترام سے منایا گیا

اتوار 5 جولائی 2015 15:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء )ملک بھر میں یوم بدر انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز علماء کرام ، مشائخ عظام نے یوم بدر کے واقعہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔یہ دن میدان بدر میں حق و باطل کے معرکہ اول کی یاد میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

نبی آخر الزمان حضرت محمد ؐ نے 12رمضان المبارک 3 ہجری کو 60 مہاجر اور باقی انصار پر مشتمل 313جانثاروں کی قلیل تعداد کے ہمراہ مدینہ سے روانگی شروع کی اور مدینہ سے تین میل دور جا کر اپنے لشکر کا جائزہ لیا۔ آپ ؐ ایک ہفتہ کے متواتر سفر کے بعد 17رمضان المبارک کو میدان بدر پہنچے جہاں تاریخ عالم کی انوکھی جنگ لڑی گئی۔ اس دن کی مناسبت سے پرنٹ میڈیا میں خصوصی مضامین کی اشاعت کی گئی ۔