پاکستان کا دورہ بغیر اجازت کیوں کیا،زمبابوے کر کٹ بورڈ کو سمن جاری

اتوار 5 جولائی 2015 14:57

پاکستان کا دورہ بغیر اجازت کیوں کیا،زمبابوے کر کٹ بورڈ کو سمن جاری

ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) حال ہی میں پاکستان کا دورہ کر نے والی زمبابوے ٹیم کو بغیر اجازت دورہ کرنے پر حکومتی اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن نے 16 جولائی کیلئے سمن جاری کر تے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق زمبابوین کرکٹ بورڈ نے مئی میں اپنی ٹیم مختصر سیریز کیلئے پاکستان بھیجی تھی۔ حکومتی کمیشن سے اجازت لئے بغیر سکواڈ کو بھیجنے پر زمبابوین بورڈ کو اب کارروائی کا سامنا ہے۔

اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن کے ڈائریکٹر چارلس نیماچینا نے پارلیمانی کمیٹی برائے تعلیم، آرٹس اسپورٹس اینڈ کلچر کو بتایا کہ ہم نے زمبابوے کرکٹ کو سمن جاری کردیے ہیں، اس پر حکومتی اجازت کے بغیر اپنی سینئر ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا الزام ہے، بورڈ انتظامیہ نے ہم سے تیاری کیلئے چند دنوں کی مہلت مانگی جو دے دی گئی ہے، اب انھیں 16 جولائی کو شیڈول سماعت میں پیش ہوکر اپنے فیصلے کی وضاحت پیش کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسپورٹس کمیشن نے زمبابوین بورڈ کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دینے سے معذرت کرلی تھی، اس پر بورڈ نے واضح کیا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داری پر ٹیم بھیج رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پْرکشش پیکج دینے پر ٹور کی دعوت قبول کی، ہر کھلاڑی کو ساڑھے 12 ہزار ڈالر دیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :