`کراچی ،شہری حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث برساتی نالوں کی صفائی کا کام نہ ہوسکا`

اتوار 5 جولائی 2015 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)کراچی میں موسم برسات شروع ہونے کے باوجود شہری حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث برساتی نالوں کی صفائی کا کام نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

کراچی کی شہری انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے موسم برسات شروع ہونے کے باوجود برساتی نالوں کی صفائی نہ ہوسکی اور نہ ہی شہر کے 18 بڑے نالوں کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کیا جاسکا۔ شہری انتظامیہ کی نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھانے والی گاڑیاں بھی خراب ہیں۔ برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے نشیبی علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ نکاسی آب کا موثر انتظام نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگا اور ٹریفک کے لئے شدید مشکلات ہوں گی`