` فیصل آباد کی ترقی سے ملک ترقی کرے گا ،اب صنعت کا پہیہ چلے گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی‘نعیم اللہ گل`

اتوار 5 جولائی 2015 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی ترقی سے ملک ترقی کرے گا ،اب صنعت کا پہیہ چلے گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فیصل آباد کی ترقی کے لئے خادم پنجاب نے خصوصی گرانٹ دی ہے ۔اہل فیصل آباد ان کے شکر گزار ہیں۔ کینال ایکسپریس وے کا میگاپراجیکٹ فیصل آباد کے عوام کیلئے اکنامک کوریڈور کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے پر 6 ارب روپے کی خطیر رقم صرف ہوگی۔

(جاری ہے)

ساہیانوالہ سے گٹ والا تک 25 کلومیٹر طویل کینال ایکسپریس وے 3 رویہ ہوگی اور اس منصوبے میں اہم مقامات پر فلائی اوورز و انڈر پاسز بھی بنیں گے۔ منصوبے کی تکمیل سے فیصل آباد کی 5 تحصیلیں موٹر وے سے منسلک ہو جائیں گی۔ فیصل آباد کے عوام کیلئے یہ منصوبہ ایک شاندار تحفہ ہے جس سے پاکستان کے مانچسٹر میں تجارتی، معاشی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اورروزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینال ایکسپریس وے کے منصوبے کی تکمیل سے فیصل آباد اور لاہور کا فاصلہ 30 منٹ کم ہوگا جس سے نہ صرف قیمتی وقت بلکہ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔`

متعلقہ عنوان :