` 6ماہ میں ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں کے راستے پر دھکیل دیا ہے‘ملک محمدسعید `

اتوار 5 جولائی 2015 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) پنجاب کے رہنما ڈالکٹر ملک محمدسعید نے کہا ہے کہ 6ماہ میں ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے دعویداروں نے ملک کو اندھیروں کے راستے پر دھکیل دیا ہے یہ سب قوم کے اصل مجرم ہیں بدترین لوڈ شیڈنگ سے ہر طبقہ متاثر ہوچکا ہے حکمران اپنا اقتدار بچانے کیلئے قومی اداروں کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزپارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ے کہا کہ لو ڈشیڈنگ سے نجات کیلئے پنجاب کے حکمران حسب روایت مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگائیں اور پنجاب کی عوام کو لو ڈشیڈنگ سے نجات دلائیں۔`