ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر اور زونگ کے زیر اہتمام100خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا

اتوار 5 جولائی 2015 14:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر اور زونگ کے زیر اہتمام100خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے صدارتی مشیر راجہ ساجد نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں مستحق اور بے سہارا خاندانوں کی امداد کیلئے مخیر حضرات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر کی دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے عملی کام کر رہی ہے ماہ مقدس رحمتوں کا مہینہ ہے ا س مہینے میں دل کھول کر غریب عوام کی مدد کیلئے سامنے آنا چاہیئے تقریب سے چیئرمین ریڈ کریسنٹ زاہد علی شاہ ، راجہ عاطف ، یاسر جوش ، فہد احمد ، توقیر احمد، ہارون محمد و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی اپنی سطح پر کام کرنا چاہیئے رمضان المبارک صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے اس مہینے کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹتے ہوئے انسانیت کی فلاح کیلئے ہرممکن کوششیں کرنی چاہیئں -