عوامی خدمت پیپلزپارٹی کا منشوراور پارٹی قیادت کا ویژن ہے‘چوہدری محمد اشرف

حکومت نے آزادکشمیرسے استحصالی کلچر کا خاتمہ کرکے ایسی سیاسی روایات کوجنم دیا جس سے سیاسی اور قبیلائی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوگئت ہے

اتوار 5 جولائی 2015 14:18

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)وزیراعظم آزدکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ عوامی خدمت پیپلزپارٹی کا منشوراور پارٹی قیادت کا ویژن ہے جس کی تکمیل کی جارہی ہے پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے آزادکشمیرسے استحصالی کلچر کا خاتمہ کرکے ایسی سیاسی روایات کوجنم دیا جس سے سیاسی اور قبیلائی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوگئت ہے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت نے چارسالوں میں آزادکشمیرکے غریب عوام کی بلاتخصیص خدمت کر کے انکا معیار زندگی بلند کیاہے۔ اہلیان میرپورنے پاکستان کی معاشی واقتصادی ترقی کے لیے دوسری مرتبہ اپنے آباؤاجداد کی جوقربانیاں دی ہیں ان کاکوئی نعم البدل نہیں۔میاں محمد ٹاؤن اور نیوسٹی سمیت متاثرین کوسہولیات ومراعات فراہم کر ئینگے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادکشمیرمیں مثالی تعمیروترقی کی ہے ۔

انشاء اﷲ2016 کے انتخابات میں ایک بارپھر پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی بناپربھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانگی ہاؤس میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ پارٹی قیادت شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید خطہ کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرپور کی تعمیر وترقی میرٹ کی جار ہی ہے آئندہ الیکشن میں حلقہ ایل اے تھری سے پیپلزپارٹی کا امیدوار ہی کامیاب ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان جماعت کی مضبوطی اور آئندہ الیکشن کے لیے بھرپور تیاری کریں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بی بی رانی بھٹو شہید کا پیغام لوگوں کے گھر گھر پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت اور فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے قائدین پر یہی منشور تھا اور اسی پر ہم عمل پیرا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن ،نیوسٹی اور دیگر سیکٹرز میں لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرینگے ۔نیوسٹی کے لوگوں کا ذیلی کنبہ جات کا دیرینہ مطالبہ انشاء اﷲ ضرور پورا ہو گا اور دیگر مسائل بھی بلا تخصیص حل کرینگے ۔