جمہوریت کی علمبردار سیاسی جماعتو ں کو اپنے رویو ں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ‘ سردار حُر بخاری

خوشامدی ٹولہ بلاول بھٹوکو اپنے حصار میں لینے کی کوششوں میں مصروف ہے اس سے محتاط رہنا ہوگا ‘ رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 5 جولائی 2015 14:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردا ر حُر بخاری نے کہا ہے کہ جمہوریت کی علمبردار سیاسی جماعتو ں کو اپنے رویو ں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور یہی جمہوریت اور آمریت میں واضح فرق ہے ،موجودہ حالات میں خوشامدی ٹولہ بلاول بھٹوکو اپنے حصار میں لینے کی کوششوں میں مصروف ہے جس سے انہیں محتاط رہنا ہوگا ،(ن) لیگ کی حکومت اپنے منشور اور وعدوں پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،کوئی بھی سیاسی جماعت یا عوام ترقیاتی منصوبوں کے خلاف نہیں لیکن حکومت کی ترجیحات میں پسے ہوئے طبقات کے مسائل کا حل اور انہیں ریلیف فراہم کرنا سرے سے شامل نہیں۔

پارٹی سیکرٹریٹ وحدت روڈ پر 5جولائی 1977ء کی مناسبت سے یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار حرً بخاری نے کہا کہ 5جولائی کے دن کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ہمیں چاہیے کہ مستقبل میں اپنی تاریخ میں اس طرح کا دنوں کا اضافہ کرنے کے مضمرات سے بچتے ہوئے اپنے رویوں میں تبدیل لے کر آئیں ۔سیاسی جماعتیں جمہوریت کا ڈھنڈورا تو پیٹتی ہیں لیکن خود ان کے اندر آمریت سرائیت کر چکی ہے او رکارکنوں کی رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور اسکے جیالوں نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جدوجہد کی ہے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جنہیں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :