9جولائی کو امریکہ واپسی شیڈول تھی ،قیام بڑھانے بارے غور کر رہی ہوں‘ ڈاکٹر تنویر زمانی۔۔۔

زرداری کے سامنے تمام سیاستدان سیاسی نا بالغ ہیں،پہلی ملاقات 2009ء میں واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی سمجھ نہیں آتی میڈیا میری شادی کی خبروں کے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے ، 1986ء میں بھٹو ازم سے نکاح ہو چکا عزیر احمد بلوچ سے ماں کا رشتہ استوار کیا ہے تو اس رشتے کو نبھا کر بھی دکھاؤں گی ،مجرم ہوا تو اپنے ہاتھوں سے پھانسی دوں گی

اتوار 5 جولائی 2015 14:16

9جولائی کو امریکہ واپسی شیڈول تھی ،قیام بڑھانے بارے غور کر رہی ہوں‘ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ 9 جولائی کو امریکہ واپسی شیڈول تھی لیکن اب قیام بڑھانے بارے غور کر رہی ہوں ،سمجھ نہیں آتی میڈیا میرے شادی کی خبروں کے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے ،میں 1986ء میں نکاح کر چکی ہوں اور میرا نکاح بھٹو ازم سے ہوا ہے ،اگر میں نے عزیر احمد بلوچ سے ماں کا رشتہ استوار کیا ہے تو میں اس رشتے کو نبھاؤں گی اور تحقیقی اداروں سے بھی کہتی ہوں کہ وہ شفاف تحقیقات کریں ،مجرم ثابت ہوا تو اپنے ہاتھوں سے پھانسی دوں گی ،آصف علی زرداری کے سامنے تمام سیاستدان سیاسی نا بالغ ہیں ،سیاست میں آنے والی خواتین سے کہتی ہوں کہ وہ تمام بندھن توڑ کر سیاست میں آئیں۔

انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے ڈا کٹر تنویر زمانی نے کہا کہ میں نے بھٹو کے مزار پر ہاتھ رکھ کر پارٹی کے منشور میں تین ترامیم کی بات کی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں تمام جماعتوں کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

مجھے پارٹی میں کسی عہدے کی خواہشمند نہیں ۔

میں پاکستان میں بجھتے ہوئے چراغوں کو روشنی دینے آئی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ ا گر میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہوں تو یہ میری بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے بعض پارٹی رہنماؤں کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی میں چاہے جسے عہدہ ملا ہے یا نہیں ملا مایوسی بڑھی ہے اور جس میں جیالا پن ہے اس میں بھی مایوسی سرائیت کر رہی ہے میں اس کے لئے بھی آئی ہوں ۔ انہوں نے ایک ملزم کو بیٹا کہنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا ہر نوجوان میرا بیٹا ہے ۔ اگر میں نے عزیر بلوچ کو بیٹا کہا ہے تو میں اس رشتے کو بر قرار رکھوں گی او رنبھا کر دکھاؤں گی ۔

میں تحقیقات کرنے والے اداروں سے بھی کہتی کہ شفاف تحقیقات کریں ۔اگر عزیر بلوچ مجرم ثابت ہوا تو اسے اپنے ہاتھوں سے پھانسی دوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ میری آصف علی زرداری سے پہلی ملاقات 2009ء میں واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی تھی ۔ اپنی شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا نکاح 1986ء میں ہو چکا ہے او رمیرا نکاح بھٹو ازم سے ہواہے ۔

میں سیاست میں آنے والی ہر عورت سے کہتی ہوں کہ اگر اس طرف آنا چاہتی ہے تو وہ سارے بندھن توڑ کر آئے تاکہ اسے پھر اپنے باپ کو علاج کے لئے لندن نہ بھجوانا پڑے ۔ اپنے خاوند کو وزیر خزانہ نہ بنوانا پڑے کیونکہ اگر وہ رشتے ساتھ لے کر آئی تو اسے اپنے شوہر ،سسر اور نند کا دباؤ برداشت کرنا پڑے گا او رمیں ان سب سے آزاد ہوں ۔ڈاکٹر تنویر زمانی نے سجاول نامی شخص بارے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایک خیالی کردار ہے اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔

متعلقہ عنوان :