مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کی بڑی تحریک پھوٹنے والی ہے، سید منظور حسین گیلانی

اتوار 5 جولائی 2015 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور آزاد کشمیر کے سابق چیف جسٹس سید منظور حسین گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کی بڑی تحریک پھوٹنے والی ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ مفتی سعید نے وادی میں آر ایس ایس داخل کر دیا ۔ بی جے پی کشمیریوں پر تہذیبی یلغار کرنے آئی ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کو پاکستانی آئین میں سامل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ریاست کو پاکستان کے آرٹیکل نمبر ایک میں شامل کیا جائے کہ یہ پاکستان کا متنازعہ علاقہ ہے جو پاکستان کے کنٹرول میں ہے اس طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو الگ صوبوں کے برابر حقوق دیئے جائیں ۔ کشمیر کونسل کے وجود سے آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ان کی اپنی بھی بدنامی ہو رہی ہے ۔ کیونکہ وہ پارلیمنٹ اور آزاد کشمیر اسمبلی یا کسی اور کے پاس جوابدہ نہیں ہے کشمیر کونسل پاکستان کی سیاسی اور سول بیورو کریسی چلا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :