اٹک,سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم گزشتہ6ماہ کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد

اتوار 5 جولائی 2015 14:07

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) ڈی پی او اٹک ندیم حسین کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران گزشتہ6ماہ کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی جبکہ اشتہاری مجرمان کو بھی مختلف مقامات سے گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران مختلف ملزمان سے اسلحہ کے224مقدمات درج کر پستول169،ریوالور6 ،بندوق12،کلاشنکوف6 ،رائفل14 ،گرینڈ ایک،خنجر/چاقو9عددمختلف اقسام کے روند3080برآمد کر لئے جبکہ منشیات کے442 مقدمات درج کرکے مختلف ملزمان سے24من35کلو581گرام چرس،6کلو490گرام ہیروئن،7کلو751افیون،شراب745بوتل،شراب کی بھٹی ایک عدد اور شرابی19 بھی گرفتار کر لئے گئے پولیس نے اٹک ضلع کے مختلف مقامات پر چھاپہ مارکر37مقدمات درج کر کے226 قمار بازوں کو گرفتار کر کے داؤ پرلگی رقم مبلغ13لاکھ27ہزار225روپے،30عددموٹر سائیکل،2عدد کاریں،2عدد رکشہ،2عدد کیری وین برآمدکر لیں پولیس نے411ت پ تحت 3مقدمات درج کر کے2عدد کاریں،ایک ہائی ایس کل مالیتی31لاکھ ،پولیس نے کل11گینگ پکڑ کر39ملزمان کو گرفتار کر کے پستول24،کلاشنکوف ایک عدد،رپیٹرایک عدد،روند79عدد،رقم مبلغ46لاکھ72ہزار روپے،2عدد موبائل فون،ایک ٹرک اور ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لئے پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کو بھی مختلف مقامات سے گرفتار کر لیا جن میں ٹاپ20کے 2،ٹاپ10کے 19،کٹیگری اے کے73،بی کے217شامل ہیں جبکہ عدالتی مفروروں میں کٹیگری اے کے8 ،بی209 کو بھی گرفتار کیا گیا پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف دفعات کے مقدمات بھی درج کئے گئے جن میں مقدمات کرایہ داری کے130،فارن ایکٹ کے39 ،ساونڈ سسٹم کے17 ،اہم تنصیبات کے16 اوروال چاکنگ کے26 مقدمات درج کئے گئے ڈی پی او اٹک ندیم حسین نے پولیس ضلع بھر کی پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اوردیانت داری سے انجام دیں تھانہ میں آنے والے ہر مظلوم کی داد رسی ان کی اولین ترجیح ہے انھوں نے کہا کہ تھانہ میں ہر آنے والے افراد کے ساتھ شفقت وسلوک کے ساتھ پیش آنا چاہیے اور اس کی بات غور سے سنی جائے ہر ایس ایچ او کے ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقہ سے جرائم کاخاتمہ یقینی بنائے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :