ناموزوں موسمی حالات سے پنجاب میں آم کی 70فیصد پیداوار متاثر،برآمدات میں کمی کا خدشہ

اتوار 5 جولائی 2015 13:52

ناموزوں موسمی حالات سے پنجاب میں آم کی 70فیصد پیداوار متاثر،برآمدات ..

اسلام آباد ۔05جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) ناموزوں موسمی حالات کے باعث صوبہ پنجاب میں آم کی 70فیصد پیداوار متاثر ہوئی ہے جس کے باعث شہروں میں اسکی قلت اور آم کی برآمدات میں ایک لاکھ ٹن کی کمی کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے شعبہ تحقیق و ترقی کے چیئرمین وحید احمد نے کہا ہے کہ اب تک 41ہزار ٹن آم کی برآمدات کی گئی ہیں جن سے 22.55ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آم 300ڈالر فی ٹن کی قیمت پر برآمد کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اسکی قیمت 550ڈالر فی ٹن تک پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نامساعد اور سخت موسمی حالات کے باعث پنجاب میں آم کے باغات بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس سے پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے اور خدشہ ہے کہ آم کے برآمدی ہدف کے حصول میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :