مئی 2015ء میں بستر کی چادروں کی برآمدمیں کمی واقع ہوئی ، ادارہ شماریات

اتوار 5 جولائی 2015 13:50

اسلام آباد ۔05جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)مئی 2014ء کے مقابلہ میں مئی 2015ء کے دوران بستر کی چادروں کی ملکی برآمدات میں 1.9ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مئی2014ء کے دوران بستر کی چادروں کی برآمدات سے 19.1ملین ڈالر کا رزمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ مئی2015ء میں چادروں کی برآمدات سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ 17.2ملین ڈالر تک کم ہوگیا اسطرح مئی 2014ء کے مقابلہ میں مئی 2015ء کے دوران بستر کی چادروں کی برآمدات میں تقریباً بیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔