زمبابوے اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے 10 جولائی کو کھیلا جائے گا

اتوار 5 جولائی 2015 13:50

زمبابوے اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے 10 جولائی کو کھیلا جائے گا

ہرارے۔05جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) زمبابوے اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10 جولائی کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے میں تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم نوجوان بلے باز اجنکیا راہانے کی قیادت میں میدان میں اترے گی، بھارتی کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے مستقل کپتان ایم ایس دھونی کو آرام کا موقع دیا ہے جس کی وجہ سے راہانے کپتانی کے فرائض انجام دیں گی۔

بھارتی ٹیم کو ویرات کوہلی اور سریش رائنا کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 جولائی اور دوسرا 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :