آسٹریلیا نے چار روزہ ٹور میچ میں ایسیکس کو 169 رنز سے ہرا دیا

اتوار 5 جولائی 2015 13:47

آسٹریلیا نے چار روزہ ٹور میچ میں ایسیکس کو 169 رنز سے ہرا دیا

لندن۔05جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) آسٹریلیا نے چار روزہ ٹور میچ میں ایسیکس کاؤنٹی کو 169 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر انگلینڈ کیلئے ایشز میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 370 رنز کے تعاقب میں ایسیکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رائن ٹین ڈسکاٹے 61 ، کپتان روی بوپارہ 42 اور جیسی رائیڈر 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار اور مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 562 رنز سکور کئے تھے جس میں مچل مارش کی 169 رنز کی دلکش اننگز شامل تھی، اس کے جواب میں ایسیکس 414 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹام ویسلے اور روی بوپارہ نے سنچریاں بنائیں۔ مچل سٹارک نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے کارڈف میں شروع ہوگا۔