چکدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

اتوار 5 جولائی 2015 13:44

چکدرہ۔05 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) چکدرہ کے نواحی علاقے گدر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس پر مکینوں نے واپڈا کیخلاف احتجاج کیا اور تیمرگرہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چکدرہ کے گاؤں گدر میں سمی ارشد علی ولد شوکت کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال لایاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ارشد علی کی وفات کے خلاف علاقے کے مکینوں نے واپڈا کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے تیمرگرہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا‘ ان کا کہنا تھا کہ سڑک کے کنارے بجلی کے تار ٹوٹ کر زمین پر گرگئے تھے جس کی وجہ سے ارشد علی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا‘ اس واقعے کی ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہوتی ہے ‘ احتجاجی مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے واپڈا حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ علاقے میں بجلی کی تاروں کے ٹوٹنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔