پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بچے کا اغوا، پولیس نے4 ملازمین کو گرفتار کر لیا

اتوار 5 جولائی 2015 13:44

پشاور۔05 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بچے کے اغوا کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عملے کے4 ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نرسری وارڈ سے ایک بچہ کے اغواء کی واردات کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے‘ ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے نعیم خان کا بھتیجا سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ نرسری وارڈ سے اچانک غائب ہوگیا۔

بچے کے اغوا کی اس واردات کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو 3 روزمیں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ دوسری جانب وارڈ میں کام کرنے والے ہسپتال کے 4 ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مغوی کے چچا کی رپورٹ پر مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :