میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے‘راجہ اعجاز دلاور

اتوار 5 جولائی 2015 13:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما راجہ اعجاز دلاور خان نے وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے اور آئندہ آزادکشمیر کے الیکشن 2016میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں بھی حکومت بنائے گی اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ میں بھی تعمیر وترقی ہو گی اور عوامی مسائل کے حل اور ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :