پاکستان تحریک انصاف نے نئی نسل کو گمراہ کیا ‘شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ

دھرنوں سے ملک کو اقتصادی اور معاشی نقصان ہوا ہے کمیشن کی رپورٹ آنے پر پی ٹی آئی منہ چھپاتی پھرے گی آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے میرٹ کو بُری طرح پامال کیا ہے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکاہے

اتوار 5 جولائی 2015 13:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) مسلم لائزر فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نئی نسل کو گمراہ کیا ہے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے دھرنے اور کبھی دھاندلی کا واویلا کرتی ہے دھرنوں سے ملک کو اقتصادی اور معاشی نقصان ہوا ہے کمیشن کی رپورٹ آنے پر پی ٹی آئی منہ چھپاتی پھرے گی آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن 2016کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی موجودہ آزاد حکومت نے قومی خزانے کو نہ صرف نقصان پہنچایا ہے بلکہ سرکاری اداروں کا تقدس بھی پامال کیا ہے گڈ گورننس کے دعوے کرنی والی آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے میرٹ کو بُری طرح پامال کیا ہے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا پوری دنیا حیرت سے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے پاک چائنہ منصوبہ ملکی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں قابل تحسین ہیں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تعمیر و ترقی کے حوالے سے گراف بلند ہوا ہے عالمی منڈی کا پاکستان کے بارے میں اعتماد بحال ہونے سے آئندہ چند سالوں میں پاکستان مزید ترقی کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی مثبت پالیسیوں سے پاکستان نے صرف دو سالوں میں ریکارڈ ترقی کی ہے جس کا کریڈیٹ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بھی پاکستان طرز پر تعمیر وترقی مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر کرے گی اور آزاد خطہ کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی محرومیوں کو بھی دور کرے گی ۔