سندھ میں نگلیریا نے ایک اور جان لے لی ،تعداد6ہو گئی

اتوار 5 جولائی 2015 13:20

سندھ میں نگلیریا نے ایک اور جان لے لی ،تعداد6ہو گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) صوبہ سندھ میں نگلیریا سے ایک اور ہلاکت ہو گئی جس کے بعد رواں سال سندھ میں نگلیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد 6ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق عمر کو ٹ شیخ ہاوس وھڑو شریف روڈ کے رہائشی 23سالہ اویس ولد شیر محمد کو2جولائی کو کراچی کے نجی اسپتال میں لایا گیا جس میں نگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور جمعہ کو انتقال کر گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاکت کے بعد رواں سال سندھ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی ہے جن میں سے 3کراچی ،2ٹھٹھہ اور ایک ہلاکت عمر کوٹ میں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :