انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز بوب ٹیلر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل

اتوار 5 جولائی 2015 12:57

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز بوب ٹیلر دل کا دورہ پڑنے کے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز بوب ٹیلر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈربی شائر حکام کے مطابق ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ ان کی بائی پاس ہو گا، ہماری ہمدردریاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ 73 سالہ ٹیلر کو کیریئر کے دوران 57 ٹیسٹ اور 27 ایک روزہ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار سے زائد رنز، 1473 کیچز اور 176 سٹمپس کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :