سابق انگلش وکٹ کیپر بوب ٹیلر کو دل کا دورہ پڑ گیا

اتوار 5 جولائی 2015 12:37

سابق انگلش وکٹ کیپر بوب ٹیلر کو دل کا دورہ پڑ گیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2015ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز بوب ٹیلر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں ، برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا ہے کہ ان کا بائی پاس ہو گا ۔

(جاری ہے)

73 سالہ ٹیلر نے انگلینڈ کی طرف سے 57 ٹیسٹ اور 27 ایک روزہ میچز کھیل رکھے ہیں ۔