کیا ہماری قیمت صرف ایک ہوائی ٹکٹ ہے؟ یاسین ملک کا بھارت کو کرارا جواب

اتوار 5 جولائی 2015 12:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک نے اے ایس دلت کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہماری قیمت صرف ایک ہوائی ٹکٹ ہے؟ ان کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ حریت رہنماؤں کو خریدنا بھارت کا خواب ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے ’’کشمیر، واجپائی دور میں‘‘ نامی کتاب میں حریت قیادت پر الزامات عائد کئے ۔

کتاب کی اشاعت کے بعد مختلف بھارتی میڈیا گروپوں نے انٹرویوز میں الزامات کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

امرجیت سنگھ دلت نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندوں کیلئے پیسہ دہلی سے جاتا ہے۔ دلت کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے علیحدگی پسند رہنماوں سید گیلانی اور یاسن ملک پرپیسے خرچ کیے۔ امرجیت سنگھ دلت نے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی حکومت نے کئی مواقع پر علی گیلانی جیسے پاکستان کے حامی علیحدگی پسندوں کے علاج معالجے اور فضائی کرائے کی ادائیگی کی۔دوسری جانب جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک نے اے ایس دلت کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہماری قیمت صرف ایک ہوائی ٹکٹ ہے؟ ان کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ حریت رہنماؤں کو خریدنا بھارت کا خواب ہے۔

متعلقہ عنوان :