کوٹلی‘ کھیت میں کام کر نے والی خاتون پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقد مہ درج

اتوار 5 جولائی 2015 12:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) کھیت میں کام کر نے والی خاتون پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقد مہ درج تفصیلات کے مطا بق سگری چمروڑ کی رہایشی خاتون نزیر بیگم زوجہ محمد عربی نے پولیس تھانہ کوٹلی کو بتایا کے وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اپنے کھیت میں مکی کی فصل کو گوڈی کر رہی تھی کے لیاقت،زوالفقار،نزاکت پسران ریاست مصباح اور تاج نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا پولیس نے مضروبی کے بعد ملزمان کے خلاف APC/337/504/148/149/341/147کے تحت مقد مہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔