لاہور ‘عدالت نے 20لاکھ چوری کے الزام میں گرفتار کمسن بہن بھائیوں کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) لاہور کی مقامی عدالت نے بیس لاکھ چوری کے الزام میں گرفتار کمسن بہن بھائیوں کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ۔ ہفتہ کولاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے آٹھ سالہ بچے اور اس کی بہنوں کو چوری کے مقدے میں گرفتار کرلیاہے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آٹھ سالہ اویس نے نے بتایا کہ پولیس نے ان پر 20لاکھ روپے چوری کرنے کا الزام لگایاجبکہ انہوں نے چوری کی ہی نہیں اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور زور دیتے رہے کہ یہ جرم قبول کرو،اویس کی بہن کا کہناہے کہ لیڈی کانسٹیبل نے ان کے کپڑوں میں چوہے چھوڑ دیئے اور بہت تشدد کیا۔

پولیس نے مصوم بچوں کو پانچ روز تحویل میں رکھنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے بچوں کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :