اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تاحال قانون سازی نہیں ہوئی‘پارلیمنٹ کے قانون اور انتخابی عمل میں تضاد ہو سکتا ہے‘ الیکشن کمیشن غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروا رہا ہے‘صوبوں اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوئے‘ عدالت حتمی قانون سازی تک انتخابات روکنے کا حکم جاری کرے ‘ ظفر علی شاہ کا درخواست میں موقف

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔مسلم لیگ (ن) کے ظفر علی شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں الیکشن کمیشن‘ وزارت داخلہ۔ اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تاحال قانون سازی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے قانون اور انتخابی عمل میں تضاد ہو سکتا ہے۔الیکشن کمیشن غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کروا رہا ہے۔جبکہ صوبوں اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوئے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حتمی قانون سازی تک انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے اور سندھ اور پنجاب کی طرح انتخابات ستمبر میں کرائے جائیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی اس حوالے سے رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔