عارف والا اور اسکے گردونواح میں شدید گر می و حبس اور سے 2افراد جاں بحق، متعددافراد بے ہو ش

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:48

عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) عارف والا اور اسکے گردونواح میں شدید گر می و حبس اور سے 2افراد جاں بحق اور بیسیوں افراد بے ہو ش ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عارف والا اور اسکے گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

شدید گر می و حبس کی وجہ سے65سالہ نور بی بی55سالہ بابا نواب دین گرمی کی شدت نہ بر داشت کر نے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ بیسیوں افراد بے ہوش ہو گئے۔ آدھا گھنٹہ کے بعد 5منٹ کے بعد آنے والے بجلی کے جھٹکوں سے عوام ذہنی کو فت کا شکار ہو گئے اور متعد افراد کی الیکٹرونکس اشیاء جل گئیں۔