14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش شخص گرفتار،ایس ایچ او کو میرٹ پر تفتیش کرنے کا حکم

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:44

فیصل آباد۔4جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)سی پی او فیصل آبادافضال احمد کوثر کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سمن آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کرچودہ سالہ بچے ذیشان ولد عبدالخالق سے زیادتی کرنے والے ملز م وسیم کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم وسیم نے،چودہ سالہ ذیشان کو ورغلا کرقریبی دکن پارک میں لے گیا اور زیادتی کرکے موقع سے فرار ہو گیا ۔ سی پی او فیصل آباد کے حکم پر متعلقہ پولیس نے ریڈ کر کے ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر443جرم377 ت پ تھانہ سمن آباد میں درج کر لیا گیا ،سی پی اوفیصل آباد نے ایس ایچ او کو میرٹ پر تفتیش عمل میں لا کر ملزم کا چالان جلد عدالت بجھوانے کی ہدایت کی ہے۔