سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث"فانی" گینگ کا سرغنہ عرفان02 ساتھیوں سمیت گرفتار کر ، موبائل اوراسلحہ برآمد۔ سی پی او

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:43

فیصل آباد۔4جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سی پی او فیصل آبادافضال احمدکوثر نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی بیخ کنی کیلئے ڈی ایس پی نشاط آباد اوصاف صفدر واہلہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن سب انسپکٹر عاصم رشید پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور حکم دیاکہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے جس پر ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ڈاکو ؤں کوگرفتار کر لیا۔

ملزمان سرکل نشاط آباد اور سرکل سرگودھا روڈ ،سرکل ملت ٹاؤن ،سرکل صدر کے علاقہ میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے جنکی گرفتاری سے علاقے میں چوری، ڈکیتی،راہزنی کی وارداتوں میں کمی کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گینگ کے سرغنہ عرفان عرف "فانی" ولدمحمد شریف قوم جٹ کو ساتھیوں محمد بوٹا ولد بشیر احمد قوم جٹ اور شہباز ولد اللہ بخش کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے02پسٹل30بور،ٹارچ اور متعدد گولیاں برآمد کرا لی۔جبکہ مانا گینگ کے دو ملزمان آصف اور مدثر کی گرفتاری بقایا ہے ۔جس پر سی پی او فیصل آباد نے ڈی ایس پی نشاط آباد اور ایس ایچ او ملت ٹاؤن کو حکم دیا کہ فرار ہونے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے پابند سلاسل کیاجائے ۔سی پی او فیصل آباد افضال احمدکوثرنے ضلع ہذا کے تمام ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ گشت کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے ایسی کاروائیاں جاری رکھیں اور مزید کہا کہ فیصل آباد میں چوروں ،ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کی کوئی جگہ نہ ہے ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور ان کے خلاف بمطابق قانون سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام کے جان ومال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے ۔ سی پی او فیصل آباد نے مز ید کہا کہ فیصل آباد کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :