سی آئی اے فیصل آباد پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلا ف ماہ جون میں کاروائی، 09 گینگ گرفتار ،15734400 سے زائد مالیتی مال مسروقہ گاڑیاں ،مال مویشی اورموبائل فونز ، آٹو میٹک اسلحہ برآمد، فیصل آباد میں چوروں ،ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کی کوئی جگہ نہیں، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔سی پی او

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:43

فیصل آباد۔4جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سی پی او فیصل آبا د کی ہدایت پر سی آئی اے فیصل آباد پولیس نے ایس پی سی آئی اے فاروق احمد ہندل کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کی خلاف ماہ جون میں کاروائی کرتے ہوئے 09گینگز گرفتار کر کے انکے قبضہ سے15734400روپے سے زائد مالیتی ساما ن برآمد کر لیا ،تفصیلات کے مطابق09گینگز کے21ملزمان اور43ٹارگٹ ایفینڈرز جو چوری ،ڈکیتی ،راہزنی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے15734400روپے مالیت کی15عدد کاریں،ایک عدد کیری ڈبہ،32عدد موٹر سائیکلز،12مسروقہ مال مویشی، 15عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل 7MM، ایک عدد پپش گین، 02بندوق12بوراور19 عددموبائل فونز برآمد کر کے مال مسروقہ کو مالکان کے حوالہ کیاگیا ملزمان کے قبضہ سے26 عددپسٹل 30بور اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرا لی گئی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے4045گرام چرس ،4853گرام ہیرؤین،1020لیٹر شراب ،1500عدد پونڈے، 8ڈرم آہنی شراب ،172بوتل ولائتی شراب اور اس کے علاوہ خطرناک 44مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ فیصل آباد میں چوروں ،ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کی کوئی جگہ نہ ہے ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور ان کے خلاف بمطابق قانون سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے ۔ سی پی او فیصل آباد نے مز ید کہا کہ فیصل آباد کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :