صوبائی سیکرٹری سیدجاوید اقبال بخاری کا چکوال ،ڈھڈیال اور چوآسیدنشاہ کے رمضان بازاروں کا دورہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 22:36

چکوال ۔ 04 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) صوبائی سیکرٹری پنجاب سیدجاوید اقبال بخاری نے ہفتے کے روز چکوال ڈھڈیال اور چوآسیدنشاہ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کی جانے والی اشیاء اور ان کی قیمتوں کے بارے میں تفصیل معلوم کی، ڈی سی او محمود جاوید بھٹی، ڈی پی او ڈاکٹر معین مسعود اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال ، چوآسیدنشاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری کو بتایا گیا کہ مارکیٹ سے بہت کم نرخوں پر اشیاء ضرورت وافر مقدار میں فراہم کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے اشیاء ضرورت کی کوئی کمی نہیں۔ ڈی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے صوبائی سیکرٹری کوبتایا کہ رمضان بازاروں میں سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔