پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبہ کا یونیورسٹی آف جون کوپنگ کا دورہ

طلباء و طالبات نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات دیکھے،یونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیمی و تدریسی معیارکو سراہا

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پریورپ کی معروف تعلیمی درسگاہوں کا مطالعاتی دورہ کرنے والے پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے وفدنے اگلے مرحلے میں سویڈن کی نجی شعبے کی مشہور یونیورسٹی آف جون کوپنگ (Jon Koping)کا دورہ کیا۔یونیورسٹی آف جون کوپنگ کو تعلیم کے فروغ اور اعلیٰ تدریسی معیار کی وجہ سے دنیابھر میں پرائیویٹ سیکٹر میں بہترین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے انتظامی امور کے انچارج نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، لائبریری،سائنس لیب اور ریسرچ سیکشن کا معائنہ کروایا۔اس موقع پر یونیورسٹی حکام نے طلباء و طالبات کویہاں پڑھائے جانے والے مختلف مضامین باریتفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے پنجاب سمیت پاکستان بھرکے ہونہارطلباء و طالبات کو یورپی درسگاہوں کے مطالعاتی دورے پربھیجنے کے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے تعلیم دوست اقدام اور وژن کوبے حدسراہا۔پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات نے مطالعاتی دورے کے موقع پریونیورسٹی کی طرف سے فراہم کی جانے والی تعلیمی و تدریسی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔