وزیراعظم نواز شریف نے مذہبی و مقدس ناموں سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی توثیق کردی

اللہ کو (god)، رسول کو(prophet) ،اور صلوة کو(prayer) ہرگز نہ لکھا جائے، وزیراعظم کی ہدایت مذہبی حلقوں کی جانب سے وزیراعظم کے مذکورہ اقدام پر زبردست خراج تحسین

ہفتہ 4 جولائی 2015 21:04

وزیراعظم نواز شریف نے مذہبی و مقدس ناموں سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے مذہبی و مقدس ناموں سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی توثیق کردی ہے ۔ مذہبی حلقوں نے وزیراعظم کی طرف سے سمری کی توثیق پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے مذہبی و مقدس ناموں اور مقامات کے انگریزی ترجمعہ سے متعلق سفارشات کی توثیق کردی ہے اسلامی نظریاتی کونسل نے مقدس مقامات حیثیتوں اور کاموں کے ناموں کو عربی میں ہی لکھنے اور پڑھنے کی سفارش کی تھی کونسل کی جانب سے سفارش کی گئی تھی کہ مذہبی ناموں مقامات جیسے اللہ ، رسول ، مسجد صلوة وغیرہ کا انگریزی ترجمہ نہ کیا جائے اور اللہ کو (god)، رسول کو(prophet) ،اور صلوة کو(prayer( ہرگز نہ لکھا جائے اور اب ان سفارشات کی وزیراعظم نے توثیق کردی ہے جس پر مذہبی حلقوں نے وزیراعظم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے مذہبی سکالر مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بہت بڑا کام کیا ہے مذہبی سکالر نعیم خان نے وزیراعظم کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :