پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے تعلیم کافروغ ضروری ہے،چودھر ی نذیر احمد

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:26

لاہور۔4جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) معروف ماہرتعلیم و بانی پیراڈائیزماڈل سکول سسٹم چودھری نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلاحی ماڈل ریاست بنانے کیلئے تعلیم کافروغ ضروری ہے۔یہ بات انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ممتازماہرتعلیم چودھری افتخار احمد،چودھری محمدعلی،علامہ یاسرعلی،میڈم صائمہ عبدالرزاق،مس سحریونس،میڈمہوش ا مجد ودیگرنے بھی کیا۔وائس پرنسپل صائمہ عبدالرزاق نے کہاکہ مایوسیوں کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے تعلیم اورسیاحت کوعام کرناہوگا،بحالی ا من کیلئے معاشرے کے تمام طبقات اپناکردار ادر کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم کے بغیرترقی و خو شحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔