اسلام‌آباد بلدیاتی انتخابات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ، درخواست گزار کا موقف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 13:46

اسلام‌آباد بلدیاتی انتخابات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسلا م آباد میں بلدیاتی انتخابات کا قانون نہ ہونے کے باعث سندھ اور پنجاب کے ساتھ ہی بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں . اور قانون سازی کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لئے موجودہ شیڈول بھی کالعدم قرار دیا جائے.واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے جبکہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تھا۔