Live Updates

گوجرانوالہ : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ٹرین حادثہ میں زخمی افراد کی عیادت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 12:25

گوجرانوالہ : وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ٹرین حادثہ میں ..

گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونےوالے فوجی جوانوں کی عیادت کی۔ اسپتال پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی اور مثالی خدمات انجام دے رہی ہے،پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آرمی ایوی ایشن بیس راہ والی پہنچے جہاں فوجی حکام نےان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

کورہیڈکوارٹر گوجرانوالہ میں وزیراعلیٰ کو ٹرین حادثے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔فوجی حکام نے ریسکیوسروسز سمیت متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ان کاکہنا تھا کہ ٹرین حادثےپر ہرآنکھ اشکبارہے،پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تاریخی اورمثالی خدمات انجام دے رہی ہے۔ بریفنگ کے بعد شہباز شریف نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ٹرین حادثےمیں زخمی ہونےوالے فوجی جوانوں کی عیادت کی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات