Live Updates

پیپلز پارٹی کی سابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 00:06

پیپلز پارٹی کی سابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا تحریک انصاف میں شامل ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) پیپلز پارٹی کی سابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر مملکت صمصام بخاری کی دیگر رہنماوَں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماوَں کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اب پیپلز پارٹی کی سابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا اپنے والد کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی نے حنا ربانی کھر سے رابطہ کرکے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حنا ربانی کھر رواں ہفتے کے دوران ہی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات