عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا آئندہ لاہور میں پارٹی کی انتخابی مہم میں شریک ہونے کا اعلان
عمران خان کی ملک بھر میں پذیرائی سے متاثر ہوں ،دھاندلی کی تحقیقات کا منطقی نتیجہ ضروری ہے ‘ ریحام خان زندہ دلان لاہور تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ ہیں، عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال اور شعیب صدیقی کا خطاب
جمعہ 3 جولائی 2015 20:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ مسز ریحام خان نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122اور پی پی 147اور 148کے پارٹی کارکنوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ لاہور میں پارٹی کی انتخابی مہم میں شریک ہونگی ، لاہور شہر میر ا سسرال ہے اور میں اس شہر کو وقت دو نگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک بھر میں ملنے والی پذیرائی لائق ستائش ہے عوام ان سے ان علاقوں میں بھی پیار کرتے ہیں جہا ں نہ انکا گھر ہے اور نہ ہی وہ انکی زبان بولتے ہیں، سوال یہ ہے کہ دوسرے صوبوں اور شہروں سے کامیاب ہونے والے عمران خان کو انکے اپنے گھر سے کیسے ہرایا جاسکتا ہے؟۔ ریحام خان نے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں اُمید کی چمک ثابت کرتی ہے کہ تبدیلی آچکی ہے چونکہ اب انکا قائد عمران خان جیسا بے باک، نڈر اور سچ بولنے والا ہے جو ہمیشہ عوام کے بارے میں سوچتاہے ریحام خان نے کہا کہ جوڈیشل کمشن کے فیصلے سے حالات بدلینگے اور جھوٹے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات ملے گی جو ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں کے باعث ہم پرمسلط ہوئے ہیں انہوں نے این اے 122سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی عبدالعلیم خان کی قیادت میں کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب اس حلقے میں خود گھر گھر جائینگی اور اپنی بہنوں کے ساتھ پارٹی کی کامیابی کے لیے کام کرینگی ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.