گوجرانوالہ ٹرین حادثہ ، شہید ہونے والے فوجی افسران کی نمازجنازہ ادا،فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک
جمعہ 3 جولائی 2015 11:41
لاہور /ملتان/ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) گوجرانوالہ میں ٹرین حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نمازجنازہ اداکردی گئی ،شہداکو فوجی اعزازت کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ،نمازجنازہ میں سیاسی وعسکری قیادت سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔جمعہ کو ٹرین حادثہ میں شہید میجر عادل کی نماز جنازہ کیولری گراوٴنڈ میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان سمیت بحریہ اور فضائیہ کے اعلیٰ فوجی افسران بھی شریک ہوئے۔
ان کے جسد خاکی کو صبح لاہور پہنچایا گیا جہاں شہدا قبرستان کیولری گراوٴنڈ میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور نوید زمان جی او سی میجر جنرل طارق امان ، ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی سمیت فوجی افسران اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
نماز جنازہ کے بعد شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگی گئی۔
نماز جنازہ سے قبل شہید کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔کیپٹن کاشف کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے نظام پور میں ادا کی گئی جبکہ لیفٹیننٹ علی عباس کی نماز جنازہ وادی سون میں ادا کی گئی ۔کور ہیڈ کوارٹرز ملتان میں سانحہ ہیڈ چھنانواں کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سمیت دیگر فوجی اور پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون کا جسد خاکی ایبٹ آباد پہنچا دیا گیا ہے۔ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.