گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جولائی 2015 20:41

گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی مزید تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈی ایس ریلوے بلال سرور نے بتایا ہے کہ کل 183 افراد ٹرین میں سوار تھے جن میں سے ڈرائیور سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ کرنل عامر کے بیٹے سمیت 3 افراد کی لاشوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن ختم ہوتے ہی ریلوے کی جانب سے ریلیف آپریشن شروع کردیا جائے گا۔